Friday 28 February 2014

جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے مدثر قیوم کو ایک سال قید کی سزا


مدثر قیوم ناہرا کو جعلی ڈگری کیس میں سپریم کورٹ نے 2010 نااہل قرار دے دیا تھا۔ فوٹو؛فائل
گوجرانوالا: جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا کو ایک سال قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالا کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار چوہدری نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا کو ایک سال قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالتی فیصلے کے بعد مدثر قیوم کو جیل منتقل کردیا گیا ہے جب کہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں بڑی تعداد موجود تھی۔
واضح رہے کہ مدثر قیوم ناہرا 2008 کے عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم سابق ایم این اے رانا بلال اعجاز کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کی درخواست پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے 2010 میں انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔

No comments:

Post a Comment