Friday, 28 February 2014

لاہور میں وکلا گردی کا ایک اور واقعہ؛ وکیل نے جج کے ریڈر کو تھپڑ مار دیا

جج صاحب میں آپ سے تو معافی مانگ سکتا ہوں لیکن ریڈر سے معافی نہیں مانگوں گا، ایڈوکیٹ اسلم رانا۔ فوٹو؛ فائل
لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے جج کے ریڈر کو فائل ڈھونڈنے میں تاخیر کرنے پر تھپڑ مار دیا جس پر عدالتی عملے نے  بائیکاٹ کرتے ہوئے کام کرنے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جودیشل مجسٹریٹ امتیاز نور کی عدالت میں ایڈوکیٹ اسلم رانا نے ریڈر کو ایک فائل ڈھونڈنے کا کہا تاہم فائل ڈھونڈنے میں تاخیر پر ریڈر اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور پھر ایڈوکیٹ اسلم رانا نے ریڈر کے منہ پر تھپڑ مار دیا جس پر مجسٹریٹ کے جج امتیاز نور نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈوکیٹ اسلم رانا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا رویہ مناسب نہیں، آپ ریڈر سے معافی مانگیں۔
ایڈوکیٹ اسلم رانا کا جواب میں کہنا تھا کہ جج صاحب میں آپ سے تو معافی مانگ سکتا ہوں لیکن ریڈر سے معافی نہیں مانگوں گا جس پر تمام عدالتی عملے نے عدالت کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کام کرنے سے انکار کر دیا۔

No comments:

Post a Comment